تلخی کوبھلاکراچھے میزبان کاکرداراداکرنے کاپاکستانی وزارت خزانہ کافیصلہ
اسلام آباد14اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے اس ماہ کے آخر میں ہونے والے سارک وزارتی درجہ کی کانفرنس میں’’اچھے میزبان‘‘کا کردار ادا کرنے اور اس کشیدہ ماحول سے بچنے کا فیصلہ کیا ہے جو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے حالیہ دورے کے وقت بن گیاتھا۔وہ اس کانفرنس میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو’’گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید‘‘کہے گا۔جیٹلی سارک وزیر خزانہ کانفرنس میں شامل ہو سکتے ہیں جس کی میزبانی پاکستان 25اور 26اگست کو اسلام آباد میں کرے گا۔پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ اس دوران پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے بھارتی ہم منصب خوشگوار طریقے سے ہاتھ ملا سکتے ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے آئندہ سارک کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ڈار کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان’’اچھے میزبان‘‘کا کردار ادا کرے گا اور پورے ماحول کو مثبت برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔اس ماہ کے آغاز میں سارک وزارتی درجے کے اجلاس میں ماحول کشیدہ ہوگیاتھاجب سنگھ اور پاکستانی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان تلخ بیان بازی ہوئی تھی۔دونوں نے دہشت گردی اور کشمیر میں تشدد کو لے کر ایک دوسرے کے ملک کونشانہ بنایاتھا۔اخبار ’’ایکسپریس ٹربیون‘‘نے وزارت خزانہ کے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیر داخلہ کانفرنس میں تعصب عروج پر تھا اور ڈار اسے دوبارہ نہیں چاہتے۔حکام نے یہ بھی کہاکہ بنگلہ دیش کے علاوہ تمام علاقائی ممالک نے اپنے مالیات کے وزیر کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔